اداکار بابر علی نے پردیسیوں کیلئے گایا’ گانا ‘گا کر سب کو حیران کردیا

58 / 100

لاہور( ویب ڈیسک)فلموں میں ایک عرصہ تک راج کرنے والے اداکار بابر علی نے پردیسیوں کیلئے گایا’ گانا ‘گا کر سب کو حیران کردیا اور خوب داد سمیٹی۔

فلم وڈراموں کے معروف اداکاربابر علی نے اپنے نئے پراجیکٹ کے سیٹ پر سجاد علی کا گانا راوی اپنی سُریلی آواز میں گایا اور وہاں موجود تمام ہی لوگوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

فلم و ٹیلی ویژن کے معروف اداکار بابر علی کی گلوکاری کانیاانداز دیکھ کر لوگ بہت حیران ہیں اوربابراعلی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں، کلپ دیکھنے والے انھیں خوب داد دے رہے ہیں۔

سجاد علی کا گانا راوی 2019 میں ریلیز کیا گیا ، اس گانے کو سجاد علی نے پردیسیوں کے نام کیا تھا، اب پردیسیوں کیلئے یہی گانا بابر علی نے گنگنایاہے۔

http://

View this post on Instagram

A post shared by Babar Ali (@iambabaralii)

اداکار بابر علی نے گانا گاتے ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تو سوشل میڈیا پر موجود مداحوں نے انہیں کھل کر داد دی ، لوگوں کا کہنا تھا کہ بابر علی کا یہ ہنر ہم نے دیر سے کیوں دیکھاہے؟

بابر علی کے اس کلپ کو اصل داد بابر علی کو اُس وقت ملی جب سجاد علی نے اُن کا گانا اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنایا جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس کلپ کے چرچے ہوئے۔

Comments are closed.