رافیل طیارے دستاویزات چوری ، مودی سے تفتیش ہونی چایئے، راہول گاندھی
نئی دلی(نیٹ نیوز) بھارتی سیاسی جماعت کانگریس نے رافیل جیٹ طیارے کے حساس دستاویزات چوری ہونے کے معاملے پر نریندر مودی کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔
بھارت کی فرانس سے رافیل جیٹ طیارے خریدنے کے معاہدے کی حساس دستاویزات چوری ہونے کے انکشاف پر اپوزیشن مودی کیلئے درد سربن گئی۔
کانگریس کے صدر راہول گاندھی کا کہنا ہے دستاویزات چوری ہونے کے خلاف تحقیقات میں وزیراعظم مودی کو شامل کرنا چاہیے اور مودی کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔
نئی دلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے صدر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ حساس دستاویزات چوری ہونا کوئی عام بات نہیں، اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔ اور اس میں مودی کو بھی شامل کرنا چاہیے۔
انھوں نے کہاوزیراعظم نریندر مودی معاہدے کے بارے میں مکمل آگاہ تھے، اسی لیے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنی چاہیے۔
Comments are closed.