سعودی وزیر خارجہ آج پاکستان آہیں گے
اسلام اباد(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر مملکت براہے خارجہ عادل الجبیر آج پاکستان آہیں گے۔
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات وز ارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بھی ہو گی۔
دوران ملاقات خطے میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سعودی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے ملاقات کریںگے.
سعودی وزیر مملکت نے گزشتہ ہفتہ پاکستان اور بھارت کا دورہ کرنا تھا مگر دونون ممالک کے درمیان شدید کشیدگی کے باعث دورہ مین تاخیر کردی گئی۔
Comments are closed.