پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو63رنز سے ہرادیا

63 / 100

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو63رنز سے ہرادیا، مہمان ٹیم 201کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 137رنز بنا سکی۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 7رنز پر گری جب برینڈن کنگ محمد نواز کی بال پربابراعظم کے ہاتھوں ایک رنز پر آوٹ ہوئے،33کے مجموعی اسکور پر نکلوس پوران کو18رنز پر محمد وسیم نے کلین بولڈ کیا۔

تیسرے آوٹ ہونے والے ڈیون تھامس تھے وہ بھی2رنز پر محمد وسیم کی یارکر پر ایل بی ڈبلیو ہوئے،59رنز پر شائی ہوپ 31رنز بنا کر شاداب خان کی وکٹ بنے، 60رنزپر شمرا بروک کو بھی 5رنز پر شاداب نے ہی بولڈ کیا۔

ویسٹ انڈیز کا مجموعی اسکور جب 79تھا تو ڈمینک ڈروکس کو 5رنز پرمحمد نواز نے حارث راوف کے ہاتھوں کیچ کروادیا،ساتویں وکٹ88رنز پر روومین پاول کی گری وہ23رنز بنا کر محمد نواز کی بال پر آوٹ ہوئے۔

http://

اوڈین اسمتھ اور روماریو شیفرڈ کے درمیان46رنز کی شراکت شاہیننے اسمتھ کو کلین بولڈ کرکے ختم کی ،انھوں نے آوٹ ہونے سے قبل24رنز بنائے،انیسویں اوور میں134رنزپرہی 9ویں کھلاڑ ی روماریو شیفرڈ21رنزپر محمد وسیم کی یارکر پرکلین بولڈ ہوئے۔

آخری وکٹ 137رنز پرگری اس بار محمد وسیم جونیئر کے ہاتھوں کلین بولڈ ہونے والے اوشنے تھامس تھے وہ ایک رنزبنا کر آوٹ ہوئے اس کے ساتھ محمد وسیم کی 40رنز دے کر 4وکٹیں مکمل ہوئیں اور پاکستان نے63رنز سے میچ جیت لیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیدیا، آخری اوورز میں محمد نواز نے شاندار اننگز کھیلی.

ابتدائی 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر43 رنز، بابراعظم بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے،فخر زمان نے 10 رنز بنائے.

تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کپتان بابراعظم کو اکیل حسین نے وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کرایا، محمد رضوان 32اور حیدر علی 2 رنز بنا کر کھیل رہے تھے.فخر کو شیفر نے آوٹ کیا.

تیسرے آوٹ ہونے والے محمد رضوان تھے انھیں بھی شیفرڈ نے ہی آوٹ کیا انھوں نے 52 بالز پر 78 رنز بنائے، آصف علی صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے.

اٹھارویں اوور میں 5ویں وکٹ گری جب سمتھ کی بال پر محمد افتخار 7 رنز بنا کر جبکہ حیدر علی 38 بالز پر 68 رنز بنا کر آؤٹ ہو، محمد نواز 10 بالوں پر 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے، شاداب خان بغیر کوئی بال کھیلے ناٹ آؤٹ رہے.

پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

Comments are closed.