کامران اکمل سلور کیٹیگری میں انتخاب پراحتجاجاً پی ایس ایل 7سے دستبردا ر

62 / 100

لاہور( سپورٹس ڈیسک)وکٹ کیپر بیٹر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل سلور کیٹیگری میں انتخاب پراحتجاجاً پی ایس ایل 7سے دستبردا ر ہوگئے ہیں۔

پشاور زلمی کو کئی میچزیکطرفہ کارکردگی سے جتانے والے کامران اکمل کو اس پر پشاور زلمی نے سلور کیٹیگری میں پک کیا ہے جس پر کامران اکمل ناراض ہو گئے ہیں اور بطور احتجاج پی ایس ایل سیون سے دستبرداری کااعلان کردیاہے۔

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کی ڈرافٹنگ کی تقریب آج ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائز کے آفیشلز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر بیان میں کہا کہ ‘شاید اب ٹیم کو میری ضرورت نہیں رہی ،مجھے سلورکیٹیگری میں پک کرنے سے اچھا ہے نوجوانوں کو موقع دیں۔

http://

انہوں نے کہا کہ جب میری کیٹیگری پلاٹینم سے گولڈ میں آئی تو مجھے حیرانی ہوئی، میں تب بھی پرفارمنس کی بنیاد پر گولڈ کیٹیگری کا مستحق تھا لیکن مجھے سلور میں منتخب کیاگیا تھا۔

کامران اکمل نے کہا کہ پشاور زلمی کی طرف سے سلور کیٹیگری میں لئے جانے کے بعد میرا نہیں خیال کہ مجھے پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن کھیلنا چاہیے۔

Comments are closed.