امریکی صدر جو بائیڈن کا نیا انکشاف، سب کو حیران کردیا

53 / 100

نیویارک( ویب ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن کا نیا انکشاف، سب کو حیران کردیا،کہا کہ میں متوسط طبقہ سے اوپر آیا ہوں ذاتی کاموں کیلئے دوسروں کاانتطار نہیں کرتا، میں اور اہلیہ اپنا کھانا بھی خود بنا لیتے ہیں۔

امریکی صدر نے گھر کے پوشیدہ باتیں سنائیں ایک ٹی وی شو میں ان سے مختلف طرح کے سوالات کئے گئے لیکن امریکی صدر نے ہر سوال کا جواب دیااور کہاکہ مجھے یہ بتانے میں کوئی عار نہیں ہے کہ میں ایک متوسط طبقہ کا فرد ہوں ۔

جو بائیڈن معروف میزبان جمی فالن کے ٹونائٹ شو کے مہمان بنے، اس شو میں انہوں نے بتایا کہ وہ اور خاتون اول جِل بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے عملے کو قائل کیا کہ وہ 1600 پنسلوانیا ایونیو میں اُنہیں اپنا ناشتہ خود بنانے دیں۔

ٹی وی شو میں79 سالہ امریکی صدر نے بتایا کہ میں واضح کردوں کہ ہم متوسط طبقے سے آئے ہیں، ہم اپنے کام کے لیے لوگوں کے انتظار میں رہنے کے عادی نہیں ہیں، ہم اپنے انڈے خود بنا سکتے ہیں۔

میزبان جیمی فالن نے اس بات کا مزا لیتے ہوئے پھر سوال کیا کہ تو پھر کیا آپ نے انڈے بنائے؟ جو بائیڈن نے بتایا جی ہاں نہ صرف میں بلکہ میری اہلیہ جِل بائیڈن نے بھی انڈے بنائے اورکھائے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ جوان تھے تو اُن کی بیٹی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میرے والد زیادہ کچھ نہیں کر سکتے بس وہ پانی ابال سکتے ہیں یا اس پیگیٹی بنا سکتے ہیں۔

سابق امریکی صدور کے برعکس جو بائیڈن بہت کم نیوز کانفرنسز کرتے ہیں، صحافیوں کو انٹرویو بھی کم ہی دیتے ہیں اور اس وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے تاہم وہ تنقید پرکان دھرنے والوں میں سے نہیں ہیں۔

کیلی فورنیا یونیورسٹی سانتا باربرا میں امریکن پریذیڈنسی پروجیکٹ کے مطابق، بائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک صرف چھ سولو اور تین مشترکہ نیوز کانفرنسز کی ہیں جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 35 سولو نیوز کانفرنسز کی تھیں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اگلے سال اس وقت تک کورونا وائرس اور مہنگائی دونوں کنٹرول میں ہوں گے،انہوں نے کہا کہ وبائی امراض اور مہنگائی کے بارے میں امریکیوں کی پریشانی کو دور کرنا ان کا کام ہے۔

انہوں نے امریکیوں کیلئے پیغام میں کہا جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہے وہ ویکسین لگوائیں اور وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Comments are closed.