بھارتی چیف آف ڈیفنس جنر ل راوت حادثہ میں اہلیہ ،11فوجیو ں سمیت ہلاک

56 / 100

نئی دہلی( ویب ڈیسک)بھارتی چیف آف ڈیفنس جنر ل راوت حادثہ میں اہلیہ ،11فوجیو ں سمیت ہلاک ،جنرل پین روات ہیلی کاپٹرکے حادثے میں اہلیہ سمیت ہلاک ہوئے ، مرنے والوں کی کل تعداد13ہے ۔

حادثہ کی تصدیق انڈین فضائیہ کے ٹوئٹر تھریڈ بیان میں کیاگیا، بتایا گیاہے کہ اس حادثے میں گروپ کیپٹن ورون سنگھ زخمی ہیں اور زیرِ علاج ہیں، تاہم جو ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی ہے اس میں حادثہ کے بعد ہیلی کاپٹر مکمل طور پرشعلوں کی نذ ر ہو چکاہے۔

میڈیا رپورٹس انڈین فضائیہ کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ جنرل بپن راوت ڈیفینس سروسز سٹاف کالج جا رہے تھے جہاں اُنھیں سٹاف کورس کے طلبہ افسران اور اساتذہ سے خطاب کرنا تھا۔

بھارت کے فوجی ہیلی کاپٹر کو یہ حادثہ تامل ناڈو میں سولور اور کوئمبٹور کے درمیان پیش آیا اور وہ ایک پہاڑی علاقے میں گرا۔ انڈیا کی فضائیہ کے مطابق جو ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا وہ روسی ساختہ اور ایم آئی 17 وی فائیو ماڈل کا تھا۔

آل انڈیا ریڈیو کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جمعرات کو پارلیمنٹ میں اس حادثے کے بارے میں مزید معلومات دیں گے جبکہ انھوں نے نئی دہلی میں جنرل راوت کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔

حادثہ کے بعد کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ملبے میں آگ لگی ہوئی ہے اور مقامی افراد اسے بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں
یہ ہیلی کاپٹر ویلنگٹن میں واقع فوجی بیس کی طرف جا رہا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل راوت کو ملک کی برّی فوج کے سربراہ کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعد یکم جنوری 2020 کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس سٹاف مقرر کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14 افراد سوارتھے۔ 11 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں سے 2 نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے، ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر ایک کالج کے نزدیک گھنے جنگل والے علاقے میں گرا۔

Comments are closed.