زلمی کے مصباح الحق اور سیمی نے لاہور قلندر کے سپنے توڑ دیئے
ابوظبی(سپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور مصباح الحق نے میچ وننگ پارٹنر شپ قائم کر کے قلندرز کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا ۔
ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں قلندرز کے 125 رنز کے جواب میں زلمی کی آدھی ٹیم 20 رنز پر لوٹ جانے کے بعد سیمی اور مصباح الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 100 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
زلمی نے مطلوبہ ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گیند قبل 6 وکٹوں پر حاصل کرلیا،مردِ بحران مصباح الحق نے 55 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
جب کہ سیمی 46 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے، کامران اکمل نے 3، امام الحق نے 4، عمر امین اور ڈاوٴسن صفر، صفر اور پولارڈ 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے، وہاب ریاض 2 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔
قلندرز کی جانب سے سب سے کامیاب بولر شاہین ا?فری رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، راحت علی، وائسے اور ڈوسچتے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، زلمی کے بولرز کے سامنے قلندرز کے بیٹسمین بے بس دکھائی دیے اور کوئی بیٹسمین بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔
قلندرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 124 رنز بنائے جس میں حارث سہیل 43 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
کپتان فخرزمان 11، ڈوسوچ 5، ڈوسچیتے 2، عمیر مسعود 22 اور شاہین ا?فریدی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے جب کہ وائسے 26 اور لامنچن یصفر پر ناٹ آوٴٹ رہے۔
زلمی کی جانب سے ملز نے 3، سمین گل نے 2، ڈاوٴسن اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed.