امریکہ نے پاکستان کے لئے ویزہپالیسی تبدیل، فیس بڑھا دی
اسلام آباد(نیٹ نیوز)امریکا نے پاکستان کیلئے مختلف کیٹیگریز میں ویزہ پالیسی تبدیل اور فیس بھی بڑھادی۔
امریکی سفارتخانے سے جاری کے مطابق ویزے کے حصول کیلئے درخواست دینے والے پاکستانی صحافیوں کے ویزہ کی معیاد 5 سال سے کم کرکے 3 ماہ کردی ہے۔
ملازمت ویزہ اور تبلیغی ویزے کی مدت بھی 5 سال سے کم کر ایک سال کر دی گئی ہے جبکہ تجارت، سیر و سیاحت اور طلبہ کے ویزوں کی معیاد 5 سال ہی رہے گی۔
ذرائع کے مطابق نئی ویزہ پالیسی واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی امریکا کے حوالے سے نئی ویزہ پالیسیوں کے مطابق ہے کیوں کہ پاکستان بھی امریکی صحافیوں کو 3 ماہ کا ویزہ جاری کرتا ہے، اس لیے امریکا بھی اب ایسا ہی کرے گا۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں امریکی صحافیوں کی جانب سے پاکستان کا ویزہ حاصل کرنے کیلئے 192 ڈالرز فیس ادا کی جاتی ہے۔
اس سے قبل پاکستان میں امریکی سفارت خانے میں ویزہ فیس 160 ڈالرز تھی لیکن 21 جنوری 2019 کے بعد امریکا نے پاکستان سے متعلق اپنی ویزہ پالیسی پر نظر ثانی کر لی ہے۔
نئے قوانین کے مطابق اب پاکستان میں صحافتی ویزے کی درخواستیں دینے والوں کو 192 ڈالرز ہی ادا کرنا ہوں گے۔
ایچ ویزے کے تحت ملازمت کی غرض سے جانے والے، ایل ویزہ کمپینیوں کے مابین تبادلہ کیلئے جانے والے اور آر ویزہ کے تحت مذہبی تبلیغ کی غرض سے جانے والے افراد کو بھی 160 ڈالرز کے ساتھ 38 ڈالرز اضافی فیس کے طور پر ادا کرنا ہوں گے۔
سرکاری ملازمین کو اْن کے کام کی نوعیت کی مدت کے مطابق ویزہ جاری کیا جائے گا جب کہ سیرو تفریح، تجارت اور تعلیم کی غرض سے جانے والوں کو 5 سال کا ہی ویزہ جاری کیا جائے گا اور اْن کیلئے ویزہ فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
Comments are closed.