پاکستان ویمن ٹیم نے ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں تھائی لینڈ کوشکست دیدی

61 / 100

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن ٹیم نے ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں تھائی لینڈ کوشکست دیدی،پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے یہ میچ 52رنز کے واضح فرق سے اپنے نام کیا۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی طرف عالیہ ریاض نے 49، جویریہ خان 38ر نز بنا کر نمایا ں رہیں، اس میچ میں پہلے پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کی تاہم دیگر بیٹرز کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔

پاکستان کی طرف سے کوئی اور بیٹر حریف بولر تھی پاٹچا پوتھا وونگ کی بولنگ کے سامنے نہ ٹھہرسکی،عالیہ ریاض 49 رنز بناکر رن آوٹ ہوئیں، جویریہ خان نے 38 رنز اسکور کیے، پاکستان کی ٹیم 48 اوورز میں 145رنز بناکر آوٹ ہوئی۔

http://

تھائی لینڈ کی تھی پاٹچا پوتھا وونگ نے 18 رنز کے عوض 5 جبکہ تیپوچ نے دو وکٹیں حاصل کیں،جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم کی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے نہ چل سکی۔

تھائی لینڈ کی طرف سے نتایا نے 18 اور اونیچا نے 16 رنز کی اننگز کھیلیں،جب کہ پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 8 اور ندا ڈار نے 26 رنز کے عوض دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Comments are closed.