میتھیو ہیڈن کا پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے اردو میں پیغام

61 / 100

فوٹو: فائل سوشل میڈیا

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) میتھیو ہیڈن کا پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے اردو میں پیغام، یہ پیغام پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ نے خصوصی طور پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاباش لڑکو۔

سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نے سوشل میڈیا پر اردو میں جاری پیغام میں پاکستان کو سلام لکھااور انھوں نے اپنے پیغام کے آخر میں پاکستان زندہ باد بھی لکھا ہے۔

سابق آسٹریلوی بلے باز نے کہا کہ میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئسولیشن مکمل کر رہا ہوں مگر میرا دل ڈھاکہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ساتھ جڑا ہے۔

http://

انھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ میری تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، شاباش لڑکو! چھا جاؤ۔

پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان کے اس پیغام کا خیر مقدم کررہی ہے اورسوشل میڈیا پر میتھیو ہیڈن کے اردو میں پیغام کو چند ہی منٹوں میں ہزاروں لائکس مل چکے ہیں اور اس پیغام کو ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے دورہے پر ہے جہاں وہ کل پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر دورے کا آغاز کرے گی ، تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان نے 2ٹیسٹ میچ بھی کھیلنے ہیں۔

Comments are closed.