بابراعظم آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان بن گئے

56 / 100

لاہور( سپورٹس ڈیسک)بابراعظم آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان بن گئے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بنائی گئی اس ٹیم میں بھارت کا کوئی کھلاڑی منتخب نہیں ہو سکا۔

آئی سی سی کی طرف سے اعلان کردہ 12رکنی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ بابر اعظم کو کپتان نامزد ہیں جب کہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں ، بابراعظم کے ساتھ وارنر کو اوپنر لئے جانے کے باعث محمد رضوان کو ڈراپ کیاگیا۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کی فتح کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ تشکیل دی جس میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کپتان نامزد کیا گیا ہے۔

http://

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں 3 آسٹریلیا ، 2 انگلینڈ، 2 پاکستانی، 2 سری لنکا، 2 جنوبی افریقا اور 1 نیوزی لینڈ کا کھلاڑی شامل ہے جبکہ پہلے ہی راونڈ سے آوٹ ہو جانے کے باعث کوئی بھارتی کھلاڑی کاٹیم میں جگہ نہ بنا سکا۔

آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بابر اعظم کپتان ، ڈیوڈ وارنر ، جوز بٹلر، چریتھ اسالانکا ، مارکرم ، معین علی ، ونندو ہسارنگا ، ایڈم زمپا ، جوش ہیزل ووڈ ، ٹرینٹ بولٹ ، نورکیا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پہلی بار آئی سی سی کے کسی ایونٹ کے بعد بننے والی ٹیم میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے تاہم محمد رضوان بھی بہترین کارکردگی کے باوجود اس ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، اس ٹیم کا آئی سی سی کے پانچ رکنی پینل نے انتخاب کیاہے۔

Comments are closed.