ورلڈ کپ فائنل کا مہنگا ترین باولر ہونے کا داغ مچل سٹارک پر لگ گیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 فائنل

47 / 100

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا مگر اس کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک پر ٹی20 ورلڈکپ فائنل کی تاریخ کا مہنگے ترین بولر ہونے کا داغ لگ گیا۔

آسٹریلوی فاسٹ باولر نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے دبئی میں ہونے والے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 ورلڈکپ فائنلز کا مہنگا ترین اسپیل کروایا۔

مچل سٹارک نے 15 رنز فی اوور کی اوسط سے 4 اوورز میں 60 رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی اپنے نام نہیں کی، یو ں ورلڈ کپ کے اختتام پر اجتماعتی خوشی کے ساتھ ساتھ سٹارک کوصدمہ بھی برداشت کرنا پڑا۔

مچل اسٹارک سے قبل فائنلز میں مہنگی ترین بولنگ سری لنکن فاسٹ بولر لاستھ ملنگا نے کروائی تھی تاہم اب بولنگ کا یہ بدترین ریکارڈ مچل اسٹارک کے نام ہوگیا۔

سری لنکن فاسٹ بولر نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012 کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 اوورز میں 54 رنز دیے تھے، محل سٹارک سیمی فائنل میں بھی رنز کا طوفان روکنے میں ناکام ہوئے تھے اور آخری اوور میں فخرزمان نے بھی ان کی دھلائی کی تھی۔

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ہر ا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا

اس سے قبل آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ہر ا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا، فائنل آسٹریلوی ٹیم نے 173رنز کا ہدف 19اوور میں ہی پورا کرکے فائنل میچ 8وکٹوں سے جیت لیا۔

دبئی میں کھیلے گئے فائنل میچ کا ٹاس جیتنے کے بعد آسٹریلوی کپتان ارون فنچ نے یہ کہتے ہوئے بیٹنگ کیوی کو دید ی کہ پچ کچھ خشک ہے سیمی فائنل والے میچ کے مقابلے میں مگر امید ہے کہ اس پر دوسری اننگز میں گیند ٹھیک آئے گا۔

ہدف کے تعاقب میںآ سٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 53 رنز، مچل مارش 77 ناٹ آوٹ اور گلین میکسویل 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب ٹرینٹ بولٹ نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

آسٹریلیا کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب 15 رنز کے مجموعی سکور پر ارون فنچ پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی دوسری وکٹ اس 13 ویں اوور میں 107 کے مجموعی سکور پر گری جب ڈیوڈ وارنز 53 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعدنیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ مچل 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ گپٹل 35 گیندوں پر صرف28 رنز ہی بنا سکے۔

کیوی کپتان کین ولیمسن نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور وہ 48 گیندوں پر تین چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تاہم نیوزی لینڈ کا کوئی اور کھلاڑی اس طرح کھل کر کپتان کا ساتھ نہ دے سکا اس لئے ان کی اننگز172تک محدود رہی۔

نیوزی لینڈ کے فلپ نے18اور نیشم نے 13رنز بنائے، سیمی فائنل کے ہیرو مچل صرف 11رنز بنا کرآوٹ ہوگئے،آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل وڈ نے چار اوورز میں 16 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں پلیئر آف دی میچ کااعزاز محل مارش کے حصے میں آیا جب کو ڈیوڈوارنر کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیاگیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021کا فائنل کھیلنے والی ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں
آسٹریلیا کی ٹیم ڈیوڈ وارنر،ارون فنچ، مچل مارش، سٹیون سمتھ، گلین میسکول، مارکس سٹوئنس، میتھیو ویڈ، پیٹ کیومنس، مچل سٹارک ایڈم زمپا اور جوش ہیزلی وُڈ پر مشتمل ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں مارٹن گپٹل، ڈاریل مچل، کین ولیم سن، گلین فلپس، ٹِم شیفرٹ، جیمز نیشام، مچل سانٹنر، ایڈم ملنے، ٹم سورتھی، اِش سودھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

Comments are closed.