آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ آج ورلڈ کپ کیلئے آخری جنگ لڑیں گے

52 / 100

فوٹو: آئی سی سی

دبئی( خان افسر تنولی) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ آج ورلڈ کپ کیلئے آخری جنگ لڑیں گے،ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ناک آوٹ سٹیج سے باہر ہوتی رہی ہے لیکن اس بار ورلڈ کا تاج اپنے سر پر سجانے کی ایک اور کوشش کرے گی، آسٹریلیا کے خلاف نیوزی لینڈ کی کارکردگی بہتر رہی ہے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کرکٹ میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا دونوں ٹیمیں ٹرافی کے حصول کیلئے سر توڑ کوشش کریں گی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کو جبکہ آسٹریلیا سیمی فائنل میں پاکستان کو ہرانے کے بعد فائنل میں پہنچی ہے ، دونوں ٹیمیں اپنے اپنے گروپ میں دوسری پوزیشن پر تھیں جب کہ پہلا نمبر والی انگلینڈ اور پاکستان کو ہراکر فائنل تک پہنچی ہیں۔

نیوزی لینڈکی ٹیم باولنگ کے شعبہ میں ٹرینٹ بولٹ اور ایش سودھی پر انحصار کر رہی ہے جب کہ آسٹریلیا اسٹارک ، زمپا، جوش ہذلووڈ، کمننز سب فارم میں ہیں کسی بھی بیٹنگ کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کے قابل ہیں۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا فائنل پہلی مرتبہ کھیل رہی ہیں اور کیوی ٹیم ہمیشہ بڑے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف دباو میں آئے کے بغیر کھیلتی ہے۔

Comments are closed.