ابھی نندن بھارت پہنچ کر بھی اپنے قول پر قاہم،بیان نہیں بدلہ


نئی دہلی(ویب ڈیسک )انڈین پائلٹ ابھی تک اپنے قول کے مطابق اپنے موقف پر قاہم، بیان نیں بدلا،  نندن کا کہنا ہے کہ حراست کے دوران پاک فوج کی جانب سے اسے کسی بھی قسم کے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

بھارتی ایئر فورس کے ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھامن کو جمعے کے روز واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی پائلٹ سے ملاقات کے لیے بھارتی فورسز اور علاوہ سیاسی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، بھارتی وزیر دفاع نرمالہ ستھرامن نے بھی ابھی نندن سے ملاقات کی اور ان کی خیریت سمیت پاکستان میں گزرے وقت کے حوالے سے دریافت کیا۔

بھارتی پائلٹ نے تسلیم کیا کہ وہ تقریباً 60 گھنٹے تک زیر حراست رہا لیکن اس دوران پاک فوج کی جانب سے اس پر کسی بھی قسم کا جسمانی تشدد نہیں کیا گیا۔

ونگ کمانڈر ابھی نندن بھارتی طیارے مگ 21 بیسن کا پائلٹ تھا جسے پاک فضائیہ نے 27 فروری کی صبح کی گئی کارروائی کے دوران گرایا تھا اس دوران بھارتی پائلٹ پیراشوٹ کی مدد سے آزاد کشمیر کے علاقے میں اترا جسے شہریوں نے پکڑ پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پاک فوج کے حوالے کردیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے اگلے ہی روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا جسے دنیا بھر میں سراہا گیا۔

Comments are closed.