جنوبی افریقہ انگلینڈ سے میچ جیت کر بھی ورلڈ کپ سے آوٹ

45 / 100

شارجہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کو 10 رنز سے شکست دے دی مگر اس کے باوجود مطلوبہ ہدف تک فتح حاصل نہ کر سکنے کے باعث ایونٹ سے آوٹ ہو گیا.

شکست کھا کر بھی بہتر رن ریٹ کی وجہ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں اور جنوبی افریقہ نے چوکر ہونے کی روایت برقرار رکھی اور بڑے ایونٹ سے باہر ہو گیا۔

یہ میچ شارجہ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تاہم جنوبی افریقہ نے سنسی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 10 رنز سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ کے وینڈر ڈیوسن نے 94 اور ایڈن مارکرم نے 52 رنز بنائے جبکہ کوئنٹن ڈی کاک نے 34 رنز کی اننگز کھیلی، انگلینڈ کے معین علی اور عادل رشید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ ہدف کے تعاقب میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پرمقررہ اوورز میں 179 رنز ہی بنا سکا۔ انگلینڈ کے معین علی 37 اور ڈیوڈ میلان 33 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے۔

 افریقہ کے باؤلر کاگیسو رباڈا نے انگلینڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک کی جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیسری ہیٹ ٹرک تھی۔ رباڈا نے ووکس، مورگن اور جارڈن کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا سے رن ریٹ کی بنیاد پر آگے نکلنے کیلئے انگلینڈ کی ٹیم کو 131 سے پہلے آوٹ کرنا تھا مگر وہ اس مشن میں کامیاب نہیں ہو سکے.

Comments are closed.