آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کوبا آسانی8وکٹوں سے ہرادیا

46 / 100

ابوظہی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)آسٹریلیا نے مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2021 میں ویسٹ انڈیز کو8وکٹوں سے شکست دے دی، 158رنز کا ہدف 17 ویں اوورمیں حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کے کپتان فنچ 9رنز بنا کر اکیل حسین کی بال پر کلین بولڈ ہوئے جب کہ آوٹ ہونے والے مچل مارچ گیل کی وکٹ بنے وہ وننگ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں 53رنزپر آوٹ ہوئے۔

ڈیوڈ وارنر89 بنا کر جب کہ میکسول بغیر کوئی بال کھیلے ناٹ آوٹ رہے، اس میچ کے ساتھ ہی آسٹریلیا کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید مزید روشن ہو گئی ہے۔

اس سے قبل ابوظبی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھااورکرس گیل اور ایوئن لوئس نے ویسٹ انڈیز کو دھواں دھار آغاز فراہم کیا اور 13 گیندوں پر 30 رنز بنالیے تھے۔

اس موقع پر ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے اپنی روائتی لا پرواہی کا مظاہر ہ کیا اورکریس گیل 9بالز پر15، دوسرے اوپنر ایوئن لوئس 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ 35رنر پر تیسری وکٹ بھی گر گئی۔

کپتان کیرون پولارڈ کی محتاط اننگز44 اور شیمرون ہیٹمائر کی اننگز 24 رنز تک محدود رہی ،اختتامی لمحات میں آندرے رسل نے2 چھکے لگائے اور ٹیم کا اسکور 20 اوورز کے اختتام پر 157 تک پہنچا دیا۔

اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے ڈیوین براوو نے 10 رنز بناسکے،آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایڈم زیمپا، مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

واضح رہے کہ گروپ ون میں آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا گراونڈ میں تو مقابلہ نہیں تاہم دونوں ٹیموں میں سے ایک کے سیمی فائنل میں جانے کا انحصار آج ہونے والے میچز پر ہے، آج کادوسرا میچ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر گروپ ون میں انگلینڈ پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور جنوبی افریقا تیسرے نمبر پر موجود ہے،جبکہ اس گروپ میں شامل سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

Comments are closed.