گلو کار علی عظمت اور اداکار احمد علی بٹ میں لڑائی کی ویڈیو وائرل

50 / 100

کراچی( ویب ڈیسک) گلوکار علی عظمت اور ملکہ ترنم میڈیم نور جہان کے نواسے گلوکار و اداکار احمد علی بٹ کی میڈئم سے متعلق متنازعہ بیان پر لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

دونوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کی یہ ویڈیواحمد علی بٹ نے انسٹا گرام پر شیئر کی ہے جس میں انہیں علی عظمت کے ساتھ ف لڑائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار احمد علی بٹ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں احمد علی بٹ نے لکھا کہ یارو یہی دوستی ہے، ایک خونی جنگ کے بعد علی عظمت کے ساتھ نئے سرے سے دوستی ہوگئی۔

احمد علی بٹ نے مزید لکھا کہ نفرت اور انتقام کیلئے زندگی بہت چھوٹی ہے، اللہ ہم سب کو برداشت، عزت اور پیار سے نوازے، آمین۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں علی عظمت نے ایک پروگرام کے دوران میڈم نور جہاں کے بارے میں متنازعہ بیان دیا تھا جس کے بعد انہیں کڑی تنقید کا سامنا تھا۔

http://https://www.instagram.com/p/CV5DwA9Fawb/?utm_medium=share_sheet

میڈم کے چاہنے والوں کی طرف سے بڑی تعداد میں ردعمل آنے کے بعد علی عظمت نے اپنے بیان کی وضاحت بھی کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

Comments are closed.