بنگلہ دیش73پر آوٹ،آسٹریلیا نے ساتویں اوورز میں ہدف حاصل کرلیا

48 / 100

فوٹو: آئی سی سی

دبئی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو با آسانی 8وکٹوں سے ہرادیا، بنگلہ دیش کی ٹیم پورے 20اوورز بھی نہ کھیل سکی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلین کپتان فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی لیکن بنگال ٹائیگرز کینگروز کے سامنے بلی بن گئے اور پوری ٹیم 15اوورز میں73رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش کی طرف سے نعیم 17،شمیم 19، محمد اللہ16رنز بنا سکے باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہو سکابلکہ بنگلہ دیش کی تین کھلاڑی صفر پر آوٹ ہوئے ، آسٹریلیا کے لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے19رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

آسٹریلیا کی طرف سے سٹارک اور ہیزل ووڈ نے 2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایک وکٹ میکسول کے حصے میں آئی، اور یوں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20اوورز بھی کھیلنے میں ناکام رہی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے جارحانہ آغاز کیا ،کپتان ایرن فنچ 40اور دوسرے اوپنرز وارنر18رنز بنا کر بالترتیب تسکین اور شریفل کی وکٹ بنے ، مارش نے ساتویں اوور میں چھکا مار کر آسٹریلیا کو فتح دلائی۔

مچل مارش 16رنز اور میکسول بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آوٹ رہے، میچ میں 5وکٹیں حاصل کرنے پر آسٹریلیا کے ایڈم زمپا کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔

مینز ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں آج کادوسرا میچ ویسٹ انڈیز اور سری لنکاکے درمیان کھیلا جائے گا دونوں ہی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں۔

Comments are closed.