پاکستان آج نمیبیا سے کھیلے گا، گرین شرٹس بنچ پاور آزمائیں گے

45 / 100

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں نمیبیا کے مدمقابل ہوگا، گرین شرٹس آج اپنی بنچ پاور بھی آزمائے گی۔

آج کے میچ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے، عماد وسیم اور حسن علی کی جگہ محمد نواز اور وسیم جونیئر پلیئنگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔

گزشتہ روز قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور بھرپور ٹریننگ کی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں پاکستانی ٹیم اب نمیبیا کے مدمقابل آرہی ہے۔

مقابلے کے لیے قومی کھلاڑیوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، پاکستان ٹیم نے چوتھے میچ کے لیے بھرپور پریکٹس سیشن کیا، حسن علی پریکٹس کے دوران خوش نظر آئے۔

پاکستان ٹیم دو دن کے آرام کے بعد کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی اور آئی سی سی اکیڈمی میں پاکستانی ٹیم نے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی، پاور ہیٹنگ کا بھی مظاہرہ کیا گیا.

پاور ہیٹنگ سیشن میں آصف علی کے ساتھ ساتھ تجربہ کار بیٹرز محمد حفیظ اور شعیب ملک نے بھی بڑے شارٹس کی مشقیں کیں کیونکہ آگے آنے والے مرحلے میں ایک پر انحصار نہیں کیا جا سکتا ہے.

پاکستان کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے شروع ہو گا. 

Comments are closed.