ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے سری لنکا کو بھی ہرا دیا

46 / 100

شارجہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام) انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں سری لنکا کو بھی سری لنکا کو 26 رنز سے ہرا دیا تاہم سیمی فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ ابھی ہونا ہے۔ 

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی لیکن آج بھی شروع سے آخر تک بٹلر نے کمان سھبالے رکھی اور سنچری داغ دی. 

شروعات تو سری لنکا نے اچھی کی تھی اور 35 کے مجموعہ تک جیسن رائے، ڈیوڈ ملان اور جونی بیئرسٹو کو پویلین پہنچا دیا تھا مگر اس کے بعد وہ بے بس دکھائی دئیے۔

 جوز بٹلر اور ایون مورگن نے اننگز کا دھارا بدل دیا اور جوز بٹلر نے رواں ایونٹ کی پہلی سنچری بناڈالی، انہوں نے 67 گیندوں پر 6 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے بٹلر کے علاوہ کپتان ایون مورگن نے 36 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی قابلِ ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکا. 

انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بناسکی، سری لنکا کی جانب سے ہسارانگا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دشمانتھا چمیرا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 19ویں اوور میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ونندو ہراسانگا نے 34 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان دسن شناکا اور بھانوکا راجا پکسے 26، 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 

انگلینڈ کی جانب سے معین علی، عادل رشید اور کرس جورڈن نے 2، 2 جبکہ کرس ووکس اور لیام لیونگسٹن نے ایک ایک وکٹ لی سنچری پرفارمنس پر انگلینڈ کے جوز بٹلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

سری لنکن کھلاڑیوں نے اہم مواقعے پر غلطیاں کر کے میچ گنوایا، اوپنر نے غیر ضروری رن پر وکٹ گنوائی تو یہی غلطی کپتان شناکا نے بھی کی اور پویلین لوٹ گئے،شاٹ سلیکشن بھی درست نہیں تھی. 

Comments are closed.