بابر اعظم کا حسن علی کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ

45 / 100

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے حسن علی کو بڑے میچ کا کھلاڑی قرار دیتے ہوئے انھیں مشورہ دیاہے کہ بہتر ہے وہ ان دنوں سوشل میڈیا سے دور رہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے بابراعظم نے میچز میں وقفہ ملنے پر کھلاڑیوں سے الگ الگ ملاقا ت کی ہے جس میں ان پر زور دیاہے کہ ہمیں اپنی فتوحات اور کارکردگی کو برقرار رکھناہے ، انھوں نے محمد حفیظ، حسن علی اور شعیب ملک کو میچ وننگ کھلاڑی قرار دیدیا۔

بتایا جاتاہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے دوران ہی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ٹیم منجمنٹ نے کھلاڑیوں سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں جن کا مقصد کھلاڑیوں کو ہر وقت بااعتماد اور الرٹ رکھناہے۔

بابراعظم نے اپنے جن جن کھلاڑیوں سے ملاقات کی انھیں شاباش دی اور ان کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کارکردگی پر بات کی اور اسے برقرار رکھنے کا کہا، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ورلڈ کپ کی جیت تک فتوحات برقرار رکھنی ہیں۔

ٓذرائع کے مطابق کپتان بابراعظم نے حسن علی سے ملاقات میں انہیں حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ تم بہترین بولر اور بڑے میچ کے کھلاڑی ہو، تاہم انھوں نے مشورہ دیا کہ ان دنوں بہتر یہی ہے کہ سوشل میڈیا سے دور رہو۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے ضروری ہے کہ سوشل میڈیا پر وقت ضائع کرنے کی بجائے ہم تمام تر تجہ اپنی گیم پر مرکوز رکھیں، آپ بڑے میچ کے بڑے باولر ہو، ٹیم کے کھلاڑی اور منجمنٹ ہم سب کی سپورٹ آپکے ساتھ ہے۔

بابراعظم نے سینئر پلیئر شعیب ملک سے ان کے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر کی اورکی کارکردگی اور اعتماد کو سراہا، جبکہ محمد حفیظ سے ملاقات میں کپتان نے کہا کہ حفیظ بھائی آپ سے ہم بہت کچھ سیکھتے ہیں انشاء اللہ آپ ہمیں میچز جتوائیں گے۔

بابراعظم نے دیگر کھلاڑیوں سے بھی ملاقات میں انھیں محنت جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ میرے سب کھلاڑی میرا فخر ہیں کوئی بھی ایسا نہیں جس پر مجھے مان نا ہو۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اس عزم کااظہار کیا کہ سیمی فائنل میں چاہے آسٹریلیا آئے یا جنوبی افریقہ ہو یا کوئی اور، ہم جیتیں گے اور ہم ورلڈ کپ جیت کر قوم کو تحفہ دیں گے۔

Comments are closed.