صبا قمر کی بابراعظم کی والدہ کیلئے دعا کی درخواست

45 / 100

کراچی(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی والدہ کی صحت یابی کیلئے پاکستان میں لوگ دعائیں مانگ رہے ہیں جن کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ شدید بیمار ہیں.

ایسے میں معروف اداکارہ اور ماڈل صبا قمر نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

گزشتہ روز کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے بھی کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے دوران بابر کی والدہ طبیعت خرابی کے باعث اسپتال داخل کیا.

انھوں نے بتایا کہ بابر اعظم کی والدہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں تھیں اور بابراعظم اس صورت حال سے آگاہ تھے انھوں نے اس پریشانی کی حالت میں میچ کھیلا۔

پاکستان میں بابراعظم کے چاہنے والے شائقین کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر ان والدہ کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہے تا کہ بابر مطمئن ہو کر قومی ڈیوٹی انجام دے سکیں.

Comments are closed.