شعیب ملک سٹیڈ یم میں آفریدی کو دیکھ کر احتراماٰ کھڑے ہوگئے، سلیوٹ کیا

50 / 100

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)دبئی میں افغانستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعد جب کھلاڑی پویلین واپس جارہے تھے شعیب ملک نے سٹیڈیم میں شاہد آفرید ی کو دیکھ کر کھڑے ہو سلیوٹ مارا۔

شعیب ملک کے شاہد آفریدی کو سلیوٹ کرنے کی ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، اس دوران شاہد آفریدی اوپر سٹیڈیم میں کھڑے ٹیم کو دیکھ رہے ہیں۔

پاکستانی کھلاڑی میچ کے بعد پویلین لوٹ رہے تھے اس دوران تماشائی انھیں داد دے رہے کہ کہ اچانک شعیب ملک کی نظر شاہد آفریدی پر پڑتی ہے تو وہ کھڑے ہو کر لالے کو سلیوٹ کرتے ہیں اوپر سے شاہد آفریدی بھی ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے ہیں۔

شعیب ملک کی طرف سے ایک سینئر کو احترام دینے پر سوشل میڈیا پو لوگ ان کی تعریف کررہے ہیں جب کہ باقی کھلاڑی گزررہے ہیں، بوم بوم آفریدی بھی اپنی ٹیم کی فتح پر خوش دکھائی دیتے ہیں۔

http://

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مقابلے میں پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ موجود تھے اور میچ انجوائے کررہے تھے۔

زیادہ ترلوگ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بے حد پسند کررہے ہیں اور اسے لالہ کے لیے شعیب ملک کی محبت قرار دے رہے ہیں کیونکہ جہاں شعیب ملک کھڑے ہو کر سلیوٹ کرتے ہیں وہاں سے اوپر آواز نہیں جاسکتی۔

Comments are closed.