پاکستان آج راولپنڈی سے واک آوٹ کرنے والی کیو ی ٹیم سے نمٹے گا

45 / 100

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ میں کھیلا جائے گا، بابراعظم نے جیت کا عزم ظاہر کیاہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 7 بجے شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور بھارت کے خلاف زبردست فتح کے بعد پاکستان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔

اس کے علاوہ بھارت کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست کے بعد کیو ی کپتا ن کین ولیمیسن نے بھی پاکستان کے باولنگ اٹیک کے موثر ہونے کااعتراف کرتے ہوئے یہ پیشین گوئی کی ہے کہ پاکستان فیورٹ ہے۔

دوسری طرف پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہناہے کہ ہم جیت کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور آج کا میچ جیتنے کیلئے میدان میں اتریں گے انھوں نے کہا کہ لڑکے پہلے سے زیادہ بااعتماد ہیں۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے پاکستان کے ساتھ حالیہ سیریز چھوڑ کر وطن واپس جانے کے پیش نظر پاکستانی شائقین نیوزی لینڈ کو بھی شکست دینے کے خواہش مند ہیں خاص کر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو سبق سکھانا ضروری ہے۔

سابق فاسٹ بالر کا کہناہے کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کو ہر صورت شکست دے تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ وہ کیوں پاکستان سے بھاگے تھے، انھوں نے کہا پاکستان کیوی کو شکست دے پھر اصلی ای میل میں کروں گا کیو ی کرکٹ بورڈ کو۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق منگل 26 اکتوبر کو پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا ۔ 29 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ افغانستان کی ٹیم سے ہوگا اورمیچ دبئی میں کھیلا جائیگا ۔

شیڈول کے مطابق 2 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ اے ٹو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں ہوگا ،7 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ بی ون آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ہوگا ۔

ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی اور 11 نومبر دوسرا سیمی فائنل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا ،14 نومبر کو فائنل دبئی میں کھیلا جائیگا ۔

Comments are closed.