ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائی راونڈ،آئر لینڈ نے نیدر لینڈ ، سری لنکا نے ننمبیاکو ہرادیا

47 / 100

ابوظہبی ( سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائر راؤنڈ کے دوسرے دن پہلے میچ میں آئر لینڈ نے نیدر لینڈ کو7وکٹوں سے ہرایا جب کہ دوسرے میچ میں سری لنکا نے بھی نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

18اکتوبر کا دوسرا کوالیفائی میچ ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، سری لنکا نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تاہم
پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی نمیبیا کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں تھری فگر تک نہ پہنچ سکی اور 96 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے مہیک تھیکشانا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جبکہ لاہیرو کمارا، ہسارنگا ڈی سلوا کے حصے میں دو دو اور چمیکا کرونارتنے اور دشمانتھا چمیرا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

سری لنکا نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تھو ابتدا میں نمیبیا کے بولرز نے ابتدا میں سری لنکا کو خوب پریشان کیا اور اسے 26 کے مجموعے پر 3 وکٹوں سے محروم کردیاتاہم اس کے بعدبھانوکا راجاپکسا نے 42 جبکہ اوشکا فرنینڈو نے 30 رنز کی اننگز کھیل کر مزید وکٹ نہ گرنے دی۔

اوشکا فرنینڈو اور بھانوکا راجاپکسا نے شاندار پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو ایونٹ میں پہلی کامیابی دلوادی اور مطلوبہ ہدف 14ویں اوور میں ہی پورا کرلیا،نمیبیا کی جانب سے روبین ٹرمپلمین، برنارڈ اسکولٹز اور جے جے سمٹ نے ایک ایک وکٹ لی، مہیک تھیکشانا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل ابوظبی میں کھیلے گئے کوالیفائنگ راونڈ کے پیر کو کھیلے گئے پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتاہم یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اورکرٹس کیمفر نے 10ویں اوور میں نہ صرف ہیٹ ٹرک کی بلکہ 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنائی۔

کرٹس کیمفرکے تباہ کن اوور کی وجہ سے نیدرلینڈز کو 51 رنز پر 6 وکٹوں سے محروم کرکے اس کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی،اس کے بعد نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 106 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، جہاں اوپنر میکس او ڈوڈ کے 51 اور کپتان پیٹر سیلر 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے 26 رنز دے کر 4، مارک اڈائر نے 9 رنز دے کر 3 اور جوش لٹل نے 13 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم کے تجربہ کار اوپننگ بیٹسمین پال اسٹرلنگ نے کیون او برائن کے ہمراہ محتاط آغاز کیا۔

کیون او برائن 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جبکہ ان کے بعد آنے والے کپتان اینڈی بالبرینی بھی 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،ایسے میں پال اسٹرلنگ اور گاریتھ ڈیلانے نے دیا جنہوں نے 44 رنز کی میچ گر اننگز کھیل کر ٹیم کو ہدف کے قریب کردیا۔

تجربہ کارپال اسٹرلنگ نے بغیر آوٹ ہوئے 30 رنز بنائے اور ٹیم کو 7 وکٹوں سے فتح سے ہمکنار کروادیا،آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments are closed.