ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آج سے آغاز، پاکستان پہلا میچ 24اکتوبر کو کھیلے گا

46 / 100

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جائے گا،میگا ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو انڈیا کے خلاف کھیلے گا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی گذشتہ سال انڈیا میں منعقد ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا،پاکستان ورلڈ کپ میں اپنی شروعات سے قبل 18 اور 20 اکتوبر کو بالترتیب ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف دو وارم اپ میچز کھیلے گا۔
کوالیفائنگ مرحلہ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل کوالیفائنگ مرحلہ ہو گا جس میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی شامل ہیں اور ان میں سے چار اگلے مرحلے (سپر 12) کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ منگل 26 اکتوبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے شروع ہوگا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک تین میچز میں پاکستان جبکہ دو میں نیوزی لینڈ کی ٹیم فاتح رہی ہے۔

جمعہ 29 اکتوبر کوپاکستان اور افغانستان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گے یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا،ورلڈ کپ میں دونوں کا یہ پہلا ٹاکرا ہے ، تاہم ورلڈ کپ کے علاوہ جوایک میچ کھلا گیا وہ پاکستان نے جیتاہے۔

پاکستان کا اگلہ میچ 2نومبر کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے خلاف پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ7نومبر کو کوالیفائی کرنے والی نمبر ون ٹیم سے شارجہ میں شام 7بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار 24 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام7 بجے مدِمقابل ہوں گی
دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ورلڈ کپ مقابلوں میں اب تک چار میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں تمام بھارت نے جیتے۔

پاکستان کے ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ کے بعد چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرفراز احمد، شعیب ملک اور حیدر علی سکواڈ کا حصہ بنے ہیں جب کہ فخر زمان کو ریزرو کھلاڑی سے مرکزی سکواڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے چار ایڈیشنز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے دو ایڈیشنز میں فائنل اور اگلے دو میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ تاہم سنہ 2014 اور 2016 کے ورلڈ کپ میں پاکستان سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہا تھا۔
ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ
پاکستان کے سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)،فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، شعیب ملک، محمد حفیظ، محمد نواز، عماد وسیم، حسن علی، سرفراز احمد، حیدر علی، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف،عثمان قادر (ریزرو)، خوشدل شاہ (ریزرو) اور شاہنواز دھانی (ریزرو) شامل ہیں۔

Comments are closed.