پی ایس ایل کے پاکستان میں میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے،مانی
اسلام آباد (زمینی حقائق )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے میچز شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہوں گے اور کسی بھی کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار نہیں کیا۔
پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ یو اے ای میں ہونے کے بعد دوسرے مرحلے کے میچز پاکستان میں ہونا ہیں جن کا باقاعدہ آغاز 7 مارچ سے کراچی اور لاہور میں ہو گا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پی ایس ایل فور کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے بارے میں غیر یقینی کا اظہار کیا جا رہا تھا۔
اسی لیے چیئرمین پی سی بی نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونے والے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، کسی کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار نہیں کیا۔
احسان مانی کا کہنا ہے کہ ہر کسی کا متفقہ فیصلہ ہے کہ لیگ پاکستان میں ہی ہو، فرنچائز مالکان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہماری کمٹمنٹ ہے پاکستان جا کر کھیلنے کی، جن کھلاڑیوں نے شروع میں آنے کو کہا تھا، وہ سب پاکستان آ رہے ہیں۔
Comments are closed.