باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ،دلہا سمیت 5افراد جاں بحق 

46 / 100

ہری پور( زمینی حقائق ڈاٹ کام ) غازی کے علاقے خالو میں باراتیوں کی گاڑی ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں دلہا سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بتایا گیاہے کہ بارات غازی سے آزاد کشمیر جارہی تھی، کہ تیز رفتاری کے باعث حاثے کا شکار ہوئی،حادثہ غازی کے قریب خالو میں پیش آیا۔

 ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دلہا سمیت 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ، ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو حویلی کہوٹہ اسپتال منتقل کردیا۔ 

 حادثہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دلہا خواجہ مبشر، اس کا والد خواجہ منیر ہری پور کے علاقہ خالو میں عرصہ دراز سے رہائش پذیر تھے۔

 تحصیل غازی سے حویلی کہوٹہ میں بارات لینے گئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں دلہا اور اس کا والد، دادا ، پھوپھا اور چچا شامل ہیں،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Comments are closed.