نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ، خیبر پختونخوا ٹاپ پر

45 / 100

لاہور( سپورٹس ڈیسک) نیشنل ٹی20 کپ کے سیمی فائنلز کیلئے چارٹیمیں سامنے آ گئی ہیں جب کہ ساوتھ پنجاب اور بلوچستان اس دوڑ سے آوٹ ہو گئی ہیں۔

راولپنڈی کے بعد لاہور میں دوسرے مرحلے سمیت ایونٹ میں شریک 6 ٹیموں نے 10،10 میچز کھیلے اور سیمی فائنل کی 4 ٹیمیں بھی سامنے آئیں ، خیبرپختونخوا کی ٹیم سب سے زیادہ پوائنٹس لے کر پہلے نمبر پر رہی۔

خیبرپختونخوا کی ٹیم نے آخری لیگ میچ میں ناردن کے خلاف فتح کے ساتھ ہی ٹاپ پوزیشن پر چلی گئی جب کہ دوسرے نمبر پر سینٹرل پنجاب کی ٹیم ہے،بلوچستان لائن اپ میں آخری نمبر پر رہی۔

لیگ مرحلے کے اختتام پر سندھ کی ٹیم تیسرے اور ناردرن کی ٹیم چوتھے نمبر پرہے جبکہ ساوتھ پنجاب 5ویں اور بلوچستان چھٹے نمبر پر رہی ہے ساوتھرن پنجاب نے سنسنی خیز انداز میں لاہور میں واپسی کی تھی تاہم راولپنڈی میں شکستوں کی وجہ سے ہمت ہار گئی۔

خیبرپختونخوا کے صاحبزادہ فرحان 368 رنز کے ساتھ بیٹنگ میں پہلے نمبر پر رہے جب کہ سندھ کے شرجیل خان 339 کے ساتھ اب تک دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ہی افتخار احمد 319 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، ان تینوں ہی بیٹسمینوں نے 10، 10 لیگ میچز کھیلے ہیں جبکہ ناردرن کے حیدر علی نے 8 میچز میں 317، بابراعظم 6 میچوں میں 286 رنز بناکر پانچویں نمبر پر ہیں۔

خیبر پختونخوا باولنگ میں بھی نمبر ون پوزیشن پر قابض ہے اور خیبرپختونخوا کے عمران خاننے 15وکٹ حاصل کیں، جبکہ آصف آفریدی، رومان رئیس اور شاہین شاہ آفریدی نے 12، 12وکٹیں اپنے نام کررکھی ہیں۔

اسٹائلش باولر حسن علی اور جنید خان 11، 11 وکٹوں کے ساتھ نمایاں بولرز رہے تاہم حسن علی ٹاپ پر نہ آسکے، وہاب ریاض، عثمان قادر،حارث راوف سمیت کئی اہم باولرز اس دوڑ میں پیچھے رہ گئے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں اب تک 3 سنچریاں بنی ہیں اس میں بھی خیبرپختونخوا کے کامران غلام میں ناردرن کے خلاف 110 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ایونٹ کا اب تک کا سب سے بڑا انفرادی اسکور کیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایونٹ میں 105 اور شرجیل خان نے 101رنز کی باری کھیلی جبکہ حیدر علی نے 91 اور شعیب ملک نے 85 رنز کی جاندار اننگز کھیلیں۔

کفایتی باولنگ کے اعتبار سے سندھ کے شاہنواز دھانی نے 12 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں دوسرے نمبر پر حسن علی رہے جنہوں نے 24 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

Comments are closed.