بھارتی فوج کی درگت ، زخمیوں، زیر حراست دستے کی تصاویر سوشل میڈ یا پر وائرل

55 / 100

بیجنگ( ویب ڈیسک)چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے بھارتی فوج کی درگت بنانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، لداخ کی ایک جھڑپ میں کرنل سمیت 20بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

چین کے سوشل میڈ یا ٹوئٹر اور فیس بک پر شیئر ہونے والی یہ تصاویر لداخ میں گزشتہ سال ہونے والی جھڑپ کی ہیں جو کہ ایک سال قبل ہوئی تھی،بتایا جاتاہے کہ ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ چینی فوج نے 10 اہلکاروں کو گرفتار بھی کرلیا تھا۔

http://

گرفتار ہونے والوں میں ایک لیفٹیننٹ کرنل اور 2 میجر بھی شامل تھے جنہیں بعد ازاں رہا کردیا گیا، جھڑپ میں 80 سے زائد بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے تھے، اس کے علاوہ بھی دونوں ممالک کی افواج آمنے سامنے آئی تھیں۔

گذشتہ ماہ بھی بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اروناچل پردیش لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے قریب 200 چینی فوج نے در اندازی کی کوشش کی تھی تاہم بھارتی فوج کی جانب سے انہیں روک کر پیچھے دھکیل دیا گیا تھا۔

چینی میڈیا کی جانب سے بھارتی میڈیا کے دعووں کے جواب میں تردید کے علاوہ زخمی اور چینی افواج کی حراست میں بھارتی فوجیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ل کی گئی ہیں۔

یہ بھی واضح کیا گیا کہ چینی فوجی معمول کے گشت پر تھے اور اپنے علاقے میں موجود تھے ، بھارتی فوج کی جانب سے کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا،بھارتی میڈیا کو ان تصاویر کے زریعے جواب دیا گیاہے۔

چینی سوشل میڈیا سمیت فیس بک اور ٹوئٹر پر بھارتی فوجیوں کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن کے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ وادی گلوان میں بھارتی فوجیوں کی درگت اور بڑی تعداد میں ان کی حراست میں لئے جانے کے بعد کی تصاویر ہیں۔

وائرل ہونے والی ان تصاویر میں درجنوں شکست خوردہ بھارتی فوجیوں کو دیکھا جاسکتا ہے جن کو چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے گھیرے میں لے رکھا ہے جب کہ ان میں سے بعض بری طرح زخمی حالت میں بھی ہیں۔

تصاویر میں متعدد بھارتی فوجیوں کو زخمی حالت میں بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ چینی فوجیوں کو بھارتی فوج کا اسلحہ جمع کرتے اور ان کی چوکی کا کنٹرول سنبھالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

http://

ان تصاویر کو دیکھ کر واضح ہوتا ہے کہ وادی گلوان میں بھارتی فوج کو کیسی عبرتناک شکست ہوئی اور ان سے بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کی حقیقت بھی سامنے آتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھارتی فوج کے بہار رجمنٹ کے اہلکار تھے جن کے افسر انہیں چینی فوج کے رحم و کرم پر چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

خیال رہیکہ گذشتہ سال چین اور بھارت کے درمیان متنازع سرحدی علاقے لداخ میں چینی اور بھارتی افواج متعدد بار آمنے سامنے آئی تھیں اور ایک جھڑپ میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت

Comments are closed.