شاہ رخ کے بیٹے کے ساتھ گرفتار بڑی عمر کی خاتون کی الگ کہانی

50 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

ممبئی( ویب ڈیسک)بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ ایک اور خاتون بھی گرفتار ہوئی ہیں جن کے بارے میں ابھی تک درست شناخت نہیں ہوسکی ، آریان سے بڑی عمر کی اس عورت کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

آریان خان کے ہمراہ ہی اس خاتون کو بھی انسداد منشیات فورس (اینٹی نارکوٹکس) فورس نے 3 اکتوبر کو سمندری جہاز میں ہونے والی پارٹی میں منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

بھارت میں اس بڑی عمر کی خوبرو خاتون کے حوالے سے بھارتی سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں جاری ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ خاتون ایک ماڈل ہے،مذکورہ خاتون کی گرفتاری کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر آریان خان کے حوالے سے کئی افواہیں پھیلیں۔

بھارتی ویب سائٹس کی طرف سے اس عورت کی منمن دھمیچا کے نام سے بتائی ہے اور بتایا گیاہے کہ یہ دراصل ایک ابھرتی ہوئی ماڈل ہیں جنہیں ماضی میں بولی وڈ کے بڑے اداکاروں کے ساتھ بھی دیکھا جا چکا ہے۔

بھارتی اخبارانڈیا ٹوڈے کے مطابق39سالہ منمن دھمیچا کی ممبئی میں ماڈلنگ کرتی رہی ہے، ماڈل 6 سال قبل ریاست مدھیا پردیش سے بھائی کے ہمراہ دہلی منتقل ہوئی تھیں، جہاں ان کے ایک ہی بھائی ملازمت کرتے ہیں ۔

http://

یہ عورت ماڈلنگ کی غرض سے ہی ممبئی میں رہائش پذیر ہے منمن دھمیچا کا تعلق متوسط گھرانے سے ہیں اور ان کے والدین چند سال قبل انتقال کر گئے تھے اور انہوں نے ہی اپنے چھوٹے بھائی کی پرورش کی۔

بھارتی میڈیارپورٹس میں بتایا گیا کہ منمن دھمیچا انسٹاگرام پر متحرک اور وہ متعدد بولی وڈ اسٹارز کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہے تاکہ وہ اہم شخصیات کی نظروں میں رہے۔

ٹائمز آف انڈیا نے بتایا کہ منمن دھمیچا نے نارکوٹکس فورس کو دوران تفتیش بتایا کہ انہیں ایئرپورٹ کے قریب ایک فائیو اسٹار ہوٹل سے نامعلوم شخص نے منشیات دی، جسے لے کر وہ بحری جہاز میں ہونے والی پارٹی پہنچیں۔

Comments are closed.