شاہد خان آفریدی کا شعیب ملک کی ورلڈ کپ ٹیم میں شمولیت پر ردعمل

45 / 100

کراچی( سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان بوم بوم شاہد خان آفریدی نے شعیب ملک کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیاہے۔

اس حوالے سے جاری بیان میں سابق کپتان اور اسٹار آل راونڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا تھاکہ شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی کا سن کر اچھا لگا یہ اچھا اور دانشمندانہ فیصلہ ہے۔

شاہد آفریدی نے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کی قومی ٹیم واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں، وہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں انجری کا شکارہونے والے صہیب مقصود ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ ان کی جگہ پر شعیب ملک کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو بھی دباو اور ان کی اچھی پرفارمنس نہ ہونے پر ٹیم سے آوٹ کرکے ان کی جگہ تجربہ کار سابق کپتان سرفراز احمد کو شامل کیا گیا تھا۔

Comments are closed.