خیبر پختونخوامیں پہلی ہاکی لیگ کا افتتاح، 8ٹیمیں شریک ہیں

9 / 100

فوٹو:فائل

پشاور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پشاور میں پہلی بنک آف خیبرنیشنل خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کا آغاز رنگا رنگ تقریب اور آتش بازی سے ہوگیا لیگ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔

صوبائی حکومت کے زیراہتمام یہ ہاکی مقابلے ہو رہے ہیں جن کا سپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے ہاکی لیگ کا افتتاح کیا، لیگ میں ڈویژنل سطح کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا، اس موقع پر معزمہمند نے اپنے گانوں سے ماحول کو گرمایا، ہاکی لیگ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

ان ٹیموں میں پشاور فالکن ، بنوں پینتھرز ، ڈی آئی خان سٹائلنز ، مردان بیئرز ملاکنڈ ٹائیگرز ، ہزارہ واریئرز،ٹرائبل لائنز اور کوہاٹ ایگلز شامل ہیں، ان ٹیموں میں پاکستان کے قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔

مردان سے تعلق رکھنے والے اولمپئن رحیم خان نے کھلاڑیوں سے حلف لیا ، سپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے اعلان کرکے لیگ کا افتتاح کیا انہوں نے تمام ٹیموں کے مالکان اور کپتانوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

لیگ میں شامل کھلاڑیوں کو ٹرانسپورٹ، خوراک، رہائش، کٹس سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی،اور جیتنے والی ٹیموں کو نقد انعامات کے علاوہ ٹرافی سیٹس، میڈلز اور سرٹیفکیٹس بھی دئیے جائیں گے۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی والی ٹیم کو 10 لاکھ روپے دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے جبکہ تیسر ی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کوتین لاکھ روپے اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد انعامات دیئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ہر کھلاڑی کو پندرہ ہزار روپے ‘انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی ہاکی سٹک اور ہاکی کٹس فراہم کریں گے اسفندیارخان خٹک نے بتایا کہ لیگ کے ہر ٹیم میں دو پاکستان کے انٹرنیشنل سینئر اور دو جونیئر کھلاڑی شامل ہیں۔

لاسکیں۔انہوں نے بتایا کہ نیشنل خیبرپختونخوا ہاکی لیگ کے انعقاد کا مقصد صوبے میں قومی کھیل ہاکی کو دوبارہ فروغ دینے کیلئے سنگل میل ثا

اس موقع پرصوبائی سیکرٹری سپورٹس عابد مجید ، ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک ، ڈائریکٹر آپریشن سپورٹس سید ثقلین شاہ ، ڈائریکٹر یوتھ سلیم جان ، ڈی ایس او تحسین اللہ خان ، ایڈمنسٹریٹر پشاؤر سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ ، ایڈمنسٹریٹرحیات آباد سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل بھی موجود تھے۔

صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سعید خان ، صدر سیدظاہر شاہ ، سیکرٹری ہدایت اللہ، ڈسٹرکٹ سیکرٹری سید ضیاء الرحمان بنوری ، سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود ، فرنچائز اونرز وجہیہ الحسن ، ساجد خان ، شہزاد قیصر ، عمیر جمال ، مشفق پراچہ ، بلال مروت، سہیل پراچہ اور دیگراہم شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔

Comments are closed.