ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اعلان کردہ ٹیم میں چھانٹی و تبدیلیوں کا فیصلہ

45 / 100

فوٹو:ِفائل

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے اور اب نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کارکردگی کی بنیاد پرٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔

پاکستان کی تاریخ میں ورلڈ کپ کیلئے متنازعہ ترین ٹیم منتخب کرنے پر چیف سلیکٹر محمد وسیم کو پہلے ہی ملک بھر سے تنقید کا سامناہے اور اوپر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں منتخب کھلاڑیوں کی کارکردگی نے انھیں مزید کٹہرے میں کھڑا کردیاہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے منتخب کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کے سبب پی سی بی کو یہ موقع مل گیاہے کہ وہ ٹیم میں تبدیلیاں کرے اور پہلے سے منتخب شدہ ٹیم میں اصلاح کر لی جائے۔

سلیکشن کمیٹی کی بد قسمتی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے منتخب کئی کھلاڑی نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں پرفارمنس دینے میں ناکام ہور ہے خاص کر اعظم خان اعظم خان ،عماد وسیم اور خوشدل خان ریڈار پر ہیں ، عماد وسیم کی بیٹنگ کو پرکھا جارہاہے ۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے ابھی پی سی بی کے پاس وقت ہے، اسکواڈ میں ایک سے زیادہ تبدیلیاں بھی ہو سکتی ہیں
ٹریول ریزرو میں شامل کھلاڑیوں کے علاوہ بھی کوئی نام شامل ہو سکتاہے۔

شعیب ملک کے ورلڈ کپ اسکواڈ سے علحیدگی کو رمیض راجہ کے چیئرمین بننے سے جوڑا جارہا ہے اس لئے شعیب ملک کی کارکردگی بھی زیر غور ہے اور اگر کارکردگی کے باوجود بھی وہ شامل نہ ہوئے تو پھر سلیکشن کمیٹی کے ساتھ چیئرمین پی سی بی بھی تنقید کی زد میں ہوں گے۔

واضخ رہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ کی منسوخی کے بعدنیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کو بورڈ نے ورلڈ کپ تیاریوں کا حصہ قرار دیا ہے، اسی وجہ سے پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کو یقینی بنایا ہے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شمولیت کے بعد کئی اہم ڈومیسٹک پلیئرز بنچ پر چلے گئے ہیں جن کیلئے پی سی بی نے دوسری ٹیموں کو جوائن کرسکنے کا موقع فراہم کردیا ہے تاکہ وہ بھی گراونڈ میں نظر آسکیں۔

Comments are closed.