ویسٹ انڈین کرس گیل کا اظہار یکجہتی ، پاکستان آنے کااعلان کردیا

55 / 100

راولپنڈی) ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج سپیشل ٹی ٹوئنٹی کرکٹر کرس گیل نے پاکستان کی کرکٹ کو سپورٹ کرنے کیلئے پاکستان آنے کااعلان کردیاہے۔

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بادشاہ قرار دیے جانے والے کرس گیل کے ایک اعلان نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔ کرس گیل کی جانب سے کی گئی ایک ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

کرس گیل نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ "میں کل پاکستان جا رہا ہوں، کون کون میرے ساتھ پاکستان جانا پسند کرے گا؟ پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد نے انھیں خوش آمدید کہاہے۔

اس ٹوئٹ کے بعد انہیں اپنے پاکستانی مداحوں کے تعریفی ٹوئٹس دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ پاکستانی ٹوئٹر صارفین نے کرس گیل کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹر کو پاکستان آمد پر بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا جائے گا۔

http://

واضح رہے کہ کرس گیل کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی کے باعث پاکستانی شائقین کرکٹ انتہائی مایوسی کا شکار ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم سیریز شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے ہی سیریز ختم کرنے کااعلان کرکے واپس چلی گئی ہے جس کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے۔

Comments are closed.