پی ٹی آئی آزاد کشمیرکے سیکرٹری جنرل راجہ منصور سے اصغر خان کی ملاقات

45 / 100

راولپنڈی( ویب ڈیسک)آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی سماجی و سیاسی شخصیت راجہ محمد اصغر خان نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ منصور سے ملاقات کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرکے پبلک سیکرٹریٹ میں ہونے والی اس ملاقات میں راجہ اصغر نے راجہ منصور کو پی ٹی آئی میں اہم عہدہ ملنے پر انھیں مبارکباد دی۔

انھوں نے آزاد کشمیر ضلع مظفرآباد کے سینئر رہنما کاشف میر کے ہمراہ تحر یک انصاف آزاد کشمیرکے سیکرٹری جنرل راجہ منصور کو گلدستہ بھی پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ اصغر نے کہا منصور کی پارٹی کے لیے وفاداری اور بہترین حکمت عملی کو مدد نظر رکھتے ہوئے قیادت نے انکو کلیدی عہدے سے نواز ہے۔

راجہ اصغر خان نے کہا آزاد کشمیر تمام نوجوان پارٹی قیادت اور سنیٹر سیف اللہ خان نیازی صاحب کے شکر گزار ہیں جنھوں نے میرٹ پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے راجہ منصور کاانتخاب کیا۔

راجہ منصور نے کہا کہ انشاء اللہ پارٹی نے مجھ پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ، ان کا کہنا تھا کہ راجہ اصغر خان جیسے نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں۔

Comments are closed.