نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے میچ کیلئے ٹیم کااعلان،3لیگ اسپنرز شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری اعلامیہ

56 / 100

لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیاہے ٹیم میں تین لیگ اسپنرز شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پہلے ون ڈے میں بابر اعظم ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، حارث روف، حسن علی، افتخار احمد ،امام الحق ، محمد رضوان ، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔

نیوز ی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں نائب کپتان لیگ اسپنر شادب خان، دوسرے لیگ اسپنر عثمان قادر اور تیسرے زاہد محمود شامل کئے گئے ہیں۔

http://

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے راولپنڈی اسٹیڈیم میں 17ستمبر کو کھیلا جائے گا جب کہ باقی ایک روزہ میچز بھی راولپنڈی میں ہی ہوں گے جب کہ ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Comments are closed.