امریکی کھلاڑی جسکرن ملہوترا کےونڈے میچ کے ایک اوور میں6چھکے

19 / 100

عمان( سپورٹس ڈیسک )امریکی کے کھلاڑی جسکرن ملہوترا نے ایک روزہ میچ میں ایک اوور میں 6چھکے مارکر تاریخ رقم کر دی اوربیٹسمین جسکرن ملہوتر جنوبی افریقہ کے ہرشیل گبز کے ساتھ چھکے مارنے کے ریکارڈ میں شراکت دار ہو گئے ہیں۔

جسکرن ملہوترا نے یہ چھکے پاپوا نیوگنی کے خلاف عمان میں کھیلے جانے والے میچ کی پہلی اننگز کے آخری اوور مارے ہیں اور امریکی بیٹسمین جسکرن ملہوترا نے مسلسل چھ گیند وں پر ہر بال باؤنڈری لائن پار پہنچائی۔

امریکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے، جس میں جسکرن نے 124 گیندوں پر 16 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 173 رنز بنائے۔

پاپوا نیوگنی کی کرکٹ ٹیم ہدف کے تعاقب میں بڑے سکور کے پریشر کا شکار ہوگئی اور پوری ٹیم 137 رنز پر پویلین لوٹ گئی یوں امریکہ نے یہ میچ 134رنز سے جیت لیا۔

واضح رہے جسکرن ملہوترا سے قبل بین الاقوامی کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز (ون ڈے)، بھارت کے یوراج سنگھ (ٹی ٹوئنٹی) اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ (ٹی ٹوئنٹی) میں چھ گیندوں پر چھ چھکے لگا چکے ہیں۔

http://

ایک روزہ کرکٹ میں ہرشل گبز کے بعد ملہوترا چھکے لگانے والے دوسرے پلیئر ہیں جب کہ یوراج سنگھ اور پولارڈ نے 6چھکے مارے کے باوجود ان کی صف میں شامل نہیں ہیں۔

Comments are closed.