چین کی طرح کسی اور ملک میں غربت کے خاتمہ کی مثال نہیں ملتی، پاکستانی قونصل جنرل

8 / 100

فوٹو: شِنہوا

ناننگ (شِنہوا)گوانگ ژو میں پاکستان کے قونصل جنرل دیار خان نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کی دعوت پر8 ستمبر کو جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے 9 دیگر ممالک کے سفارت کاروں کے ہمراہ چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کا دورہ کیااور نسلی اتحاد اور ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

دیار خان نے شِنہوا نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں شدید غربت ختم کرنے پر چین کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا عجوبہ آج تک کسی اور ملک میں نہیں دیکھا گیا۔چین نے پچھلے 40 سالوں میں تقریباً80کروڑ افراد کوغربت کی دلدل سے باہرنکالا ہے جس کے اثرات نہ صرف شہروں بلکہ دیہات میں بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

گوانگ شی میں نسلی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے کل1کروڑ88لاکھ 8ہزار افرادآباد ہیں جن میں 12 مقامی نسلی گروہ اور 44 دیگر نسلی گروہ شامل ہیں۔ غربت کے خاتمے کی کوششوں کی بدولت حالیہ سالوں میں تمام نسلی گروہوں کے لوگوں نے غربت کو الوداع کہتے ہوئے مشترکہ خوشحالی کی طرف بڑھنا شروع کر دیا ہے۔

دورے کے دوران ،سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے ڈائریکٹر سونگ تاؤ نے 18 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے بعد چینی عوام کی غربت کے خاتمے اور ملک میں نسلی اتحاد کے حوالے سے عظیم کامیابیوں سے آگاہ کرتے ہوئے نسلی امور سے متعلق حالیہ مرکزی کانفرنس کے جذبے پرروشنی ڈالی۔

سفارت کاروں نے نسلی اتحاد اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور اپنے ممالک کی پارٹیوں کے مابین نسلی پالیسی سمیت گورننس کے تجربات کے تبادلوں کو مضبوط بنانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

دیار خان نے ناننگ میں منعقد ہونے والی 18 ویں چائنہ-آسیان ایکسپو (سی اے ایکسپو) کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کرتے کہا کہ سی اے ایکسپو پاکستان کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ یہ چین اور آسیان کی دونوں بڑی مارکیٹوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپو میں پاکستان کا ایک قومی پویلین ہے۔ ہم ایک تجارتی پروموشن کانفرنس کا انعقاد بھی کرنے جارہے ہیں ۔ ہم نان ننگ فری ٹریڈ زون میں ایک مستقل ڈسپلے سنٹر کھول رہے ہیں۔ ہم اس ایکسپو کی بھرپور کامیابی کے خواہاں ہیں۔

Comments are closed.