شاہد آفرید ی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم سلیکشن پر ناخوش، حیرانگی کااظہار

42 / 100

واشنگٹن(ویب ڈیسک)اسٹار آل راونڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے منتخب ٹیم پر حیرانگی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے جن کھلاڑیوں کا ٹیم میں ہونا ضروری تھاوہ نہیں ہیں۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ
دو سے تین کھلاڑیوں کا نہ ہونا اور کچھ کھلاڑیوں کا ہونا ضروری تھا۔

سابق کپتان نے کہا ٹیم کے انتخاب میں سلیکشن کمیٹی کا بڑا کردار ہوتا ہے، انھوں نے کہا کہ رمیض راجہ بھائی کو مشورہ ہے کہ مخلص اور پیشہ وار لوگوں کو قریب کریں،شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کام رمیض بھائی نے نہیں ان کی ٹیم نے کرنا ہے۔

اس سوال پر کہ اگر آپ کو کرکٹ بورڈ نے کوئی پیشکش کی تو قبول کریں گے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ابھی فلاحی کاموں میں مصروف ہوں، آگے کی آگے دیکھیں گے۔

شاہد آفریدی نے اس امید کا اظہار کیا کہ رمیض راجہ کے آنے سے کچھ بہتری آئے گی، وہ ایک عرصے سے کرکٹ کے قریب ہیں اور کرکٹ کے معاملات کو بہت سوں سے بہتر جانتے ہیں۔

شاہد خان آفریدی سپر اسٹارز بنائے جانے سے متعلق سوال پر کہا کہ سپر اسٹار بنائے نہیں جاتے بلکہ، کھلاڑیوں کو اسٹار بننے کے لیے انفرادی طور پر میچ جتوانے ہوں گے تو وہ خود سپر اسٹار بنتے ہیں کوئی دوسرا نہیں بنا سکتا ۔

واضح رہے ورلڈ کپ سے انتخاب سے قبل بیان میں شاہد آفریدی نے متوقع چیئرمین کرکٹ بورڈ کوایک بیان میں مشورہ دیا تھا کہ ورلڈ کپ ٹیم کیلئے شعیب ملک کا ٹیم میں ہونا ضروری ہے پاکستان کو ان کے تجربہ سے فائدہ اٹھانا چایئے۔

 

Comments are closed.