عمران اشرف کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، ویڈیو وائرل


کراچی( ویب ڈیسک) ورسٹائل پاکستانی اداکار عمران اشرف اداکاری کمال کی کرتے ہیں لیکن ڈانس کے ہنر سے بھی خوب واقف ہیں سوشل میڈیا پر ان کے ڈانس کی ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے۔

معروف اداکار عمران اشرف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ڈانس کے کمالات دکھاتے نظر آتے ہیں یہ ویڈیو ایک ڈرامہ سیریل کے سیٹ پر ریکارڈ کی گئی تھی۔

اداکار عمران اشرف نے گزشتہ شام اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہیں والہانہ انداز میں ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

عمران اشرف کی اس ویڈیو میں ابھرتے اداکار مومن ثاقب کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، یہ ویڈیو عمران اشرف کے ایک پرانے پروجیکٹ کے سیٹ پر بنائی گئی ہے، اس ویڈیو میں مومن ثاقب بھی عمران اشرف کے ہمراہ ڈانس میں مگن ہیں۔

عمران اشرف کی اس ویڈیو پر پاکستان انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی کمنٹس کئے بغیر نہ رہ سکیں، ویڈیو پر عمران اشرف کے مداح انہیں خوب داد دے رہے ہیں۔

عمران اشرف کی ایک مداح کی جانب سے انہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کا کیوٹ ترین بوائے قرار دے دیا گیا ہے،عمران اشرف کے مداح اُن کی اداکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ان کی عاجزی انکساری کی بھی تعریفیں کر رہے ہیں۔

Comments are closed.