قائداعظم پورٹریٹ، غیر اخلاقی تصاویر بنانے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) اسلام آباد ایکسپریس وے پر قائد اعظم کے پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنانے کا کیس میں ملوث ملزم لڑکے کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کر لیا.

تھانہ کورال پولیس کے مطابق پولیس ٹیم نے ملزم کو لاہور سے گرفتار کیا ہے، ملزم ذوالفقار لاہور کا رہائشی ہے اور پولیس کو متنازعہ
تصاویر بنانے کے کیس میں ملوث ہے.

IMG 20210824 WA0109

بتایا گیا ہے کہ آج رات تک پولیس ملزم کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی جبکہ اس فوٹو شوٹ میں شامل لڑکی کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا.

تھانہ کورال پولیس نے ایکسپریس وے کے ساتھ نصب قائد اعظم محمد علی جناح کے پورٹریٹ کے سامنے نیم برہنہ حالت میں فوٹو شوٹ کرنے والے جوڑےکے خلاف مقدمہ درج کیا تھا.

Comments are closed.