اشرف غنی سمیت سب کو معافی، بندوق امریکہ کے خلاف اٹھائی ،حقانی
کابل ( ویب ڈیسک) افغان صوبے ننگرہار کے سابق گورنر ضیاء الحق امرخیل نے طالبان رہنما خلیل الرحمن حقانی سے ملاقات کی ہے جس میں طالبان کی طرف سے عام معافی، رواداری، قومی اداروں کی بحالی اور لوگوں کی خدمت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی کا کہنا تھا کہ امریکا سے پہلے دشمنی ہم نے نہیں کی تھی اب بھی نہیں کررہے، امریکا نے ہمارے مذہب، ملک اور کلچر سے زیادتی کی تو مجبوراً بندوق اٹھائی۔
انھوں نے کہا جنھوں نے ہم پر جنگ مسلط کی اور جارحیت کے مرتکب ہوئے اللہ نے اانہی کا اسلحہ ہمیں مال غنیمت میں دے دیا ، ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے امریکن افغانستان کی زمین پر ہمارے خلاف اسلحہ استعمال کر رہے تھے۔
خلیل الرحمان حقانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اشرف غنی، امراللّٰہ صالح اور حمد اللّٰہ محب کو عام معافی ہے اب دشمنی نہیں، ان لوگوں کے ساتھ دین کی بنیاد پر دشمنی تھی۔
خلیل الرحمان حقانی نے واضح کیا کہ ہماری طرف سے سب کو معافی ہے چھوٹا ہو یا بڑا، جنرل ہو یا عام، باہر جانے والوں کے لیے پیغام ہے کہ وہ باہر نہ جائیں، دشمن آپ کو ڈراتے ہیں کہ امارت اسلامی آپ کو سزائیں دیں گے۔
طالبان رہنما حقانی نے کہا کہ تمام ممالک اور مسلمان ملکوں کے لیے پیغام ہے اپنے لوگوں کو حقوق دیں، اپنے لوگوں کو حقوق دیں خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، تمام ممالک زیادتی ظلم نہ کریں اپنے عوام کو حقوق دیں۔
خلیل الرحمان حقانی کا کہنا تھا کہ افغانستان کا ایک منظم نظام بنے گا اس میں تمام اقوام اور ساری تنظیمیں ہوں گی، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں رہی ہماری دشمنی جس جابرانہ نظام کے خلاف تھی وہ ختم ہوچکا ہے۔
Comments are closed.