ڈھڈیال،لاپتہ بچہ زخمی حالت میں بازیاب، زیادتی کا مقدمہ درج
بالاکوٹ(ولید بن مشتاق)ڈھڈیال بٹنگ خواجہ کا رہائشی بچہ کامران ولد ذوالفقار جوکہ چند دن قبل اچانک لاپتہ ہوگیا تھا اور یہ بچہ کچھ وقت بعد علاقے میں ویران جگہ سے زخمی حالت میں ملا۔
ایف آئی آر کے مطابق اس بچے کا جب میڈیکل چیک اپ کیا گیا تو پتہ چلا کسی درندہ صفت ظالم نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا نے کے بعد چھریوں کے وار کر کے زخمی کردیا۔
بتایا جاتا ہے کہ اس معاملے کو شنکیاری پولیس کے ڈی ایس پی یاسین جنجوعہ اور ایس ایچ او یاسر خان اور عامر خان دیکھ رہے ہیں اور درندہ صفت شخص کا نام جوکہ عاطف ھے وہ بھی منظر عام پر آ چکا ھے۔
تھانہ شنکیاری میں میں مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے جبکہ
اہل علاقہ نے اس واقعہ پرشدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.
Comments are closed.