انگین التان سلطنت عثمانیہ کے ایک اور ڈرامہ میں جلوہ گرہونے کو تیار
لاہور( ویب ڈیسک)ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں ارتغل کے کردار سے شہرت پانے والے ترکی کے اداکار اداکار انگین التان سلطنت عثمانیہ کی کہانی پر مبنی ایک اور ڈرامے سے دوبارہ اسکرین پر جلوہ گر ہونے والے ہیں۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق التان کے نئے پروجیکٹ کا نام بارباروسلر ہے، جس کی کہانی سلطنت عثمانیہ میں مسلم بحریہ کی بے مثال تاریخ سے پردہ اٹھائے گی۔
ترکی کی اس ڈرامہ سیریز میں انگین التان ایک اور تاریخی کردار نبھاتے نظر آئیں گے اور اس مرتبہ وہ حیدر الدین باربروسا بنیں گے،حیدر الدین سلطنت عثمانیہ میں سلطان سلیمان کے دورِ اقتدار میں بحریہ عثمانیہ کے ایڈمرل تھے۔
انگین التان کا اس ڈرامے کے بارے میں کہنا ہے کہ ٹی وی سیریز کی عکس بندی کے لیے خصوصی تیاریاں جاری ہیں،انگین کا کہنا تھا کہ انھوں نے حیدر الدین باربروسا کے بارے میں بہت پڑھا ہے۔
ترکی کے اداکار کا کہنا ہے کہ میں نے حیدر الدین باربروسا کے کردار کو جاننے کے لیے ان سے متعلق لکھے گئے تقریباً 4 سے 5 ہزار صفحات بھی پڑھے ہیں تاکہ میں اپنے کردار کے ساتھ انصاف کرسکوں۔
انگین التان نے بتایا کہ مجھے اپنے آپ کو جسمانی طور پر تیار کرنا تھا اور میں اس کے لیے گزشتہ 10 ماہ سے ورزش بھی کرتا رہا ہوں کیونکہ اس میں سارا سارا دن مشکل ہدف کے حصول کیلئے کوشاں رہنا ہوتاہے۔
Comments are closed.