جنگی فتوحات سے طالبان کی لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا، امریکہ


واشنگٹن( ویب ڈیسک) پینٹا گون کے ترجمان جان کربی نے کہا اعتراف کیاہے کہ جنگی فتوحات کی وجہ سے طالبان کے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا اور افغان افواج کا حوصلہ پست ہوا ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پینٹا گون کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ طالبان کی کوشش ہے کہ کابل کو تنہا کر کے اس کو فتح کر لیں جبکہ زمینی صورتحال خطرناک ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے افغانستان میں طالبان کی تیز پیش قدمی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور ایک بار پھر یہ موقف دہرایا ہے کہ امریکہ افغان افواج کی حمایت جاری رکھے گا۔

انھوں نے ساتھ ساتھ اس امید کا بھی اظہار کیا کہ افغان افواج فتح حاصل کرنے کی صلاحت رکھتی ہیں تاہم جنگی فتوحات کی وجہ سے طالبان کے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا جس سے افغان افواج کا حوصلہ پست ہوا ہے۔

اس موقع پر جان کربی نے افغان قیادت اور فوج پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں تاکہ جنگ جیت سکیں انھوں کہا کہ مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد قائم رہنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں برسراقتدار گروپ کے رہنما ایک دوسرے پر شک کررہے ہیں جب کہ ان کے موقف میں بھی وقت کے ساتھ تضادات سامنے آرہے ہیں بعض رہنماوں کا خیال ہے کہ مرکز کی ہدایات پر افغان فوجی ہتھیار ڈال رہے ہیں۔

Comments are closed.