مزار شریف میں بھارتی قونضل خانہ بند، عملہ واپس بھارت چلا گیا
مزارشریف( ویب ڈیسک)مزار شریف میں بھارتی قونضل خانہ بند، عملہ واپس بھارت چلا گیا شمالی افغانستان میں موجود بھارتی شہریوں کو فوری طورپر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کئے جانے کے بعد مزار شریف سے ان کے لیے خصوصی فلائٹ کا انتظام کیا گیا۔
ذرائع کا کہناہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کے کئی قونصل خانے بند ہونے اور حملہ کی واپسی ہو چکی ہے جب کہ اس بار بھارتی شہریوں سے بھی کہا گیاتھا کہ وہ مزار شریف سے فوری انخلاء کرلیں۔
طالبان نے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف پر چار اطراف سے حملہ کیا اور کوہ برق کے علاقے سے شہر میں داخل ہو گئے واضح رہے کہ مزار شریف افغانستان کا چوتھا بڑا شہر ہے۔
طالبان نے گزشتہ تین دنوں میں چھ صوبوں پر مکمل کنٹرول حاصل کیا ہے جن میں نیمروز،جوزجان،سرِپُل، قندوز، تخار اور سمنگان شامل ہیں ان صوبوں کے دارالحکومت بھی طالبان کے قبضے میں ہیں۔
دوسری طرف ملاعمر کے صاحبزادے اور طالبان کے عسکری کمیشن کے سربراہ ملایعقوب نے اپنے جنگجوؤں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مخالفین کے گھروں کا خاص احترام کریں۔ بغیر اجازت اندر نہ جائیں۔
ملا یعقوب نے اپنے جنگجووں سے کہا ہے کہ وہ مخالفین کے گھر والوں کو کچھ نہ کہیں۔ وہاں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہ ہو۔ حکومتی عہدیدار یا کمانڈر تسلیم ہوجائے تو اس کیساتھ بہت اچھا سلوک کریں۔
ادھر ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں امریکہ طیاروں کی طالبان کے ٹھکانوں پر حملوں کے بعد جگہ جگہ سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیئے ہیں تاہم ان حملوں میں ہلاکتوں کے بارے میں درست اعدادو شمار سامنے نہیں آ سکے۔
Comments are closed.