عزت صرف اسے ملے گی جو کام کرے گا، وزیراعظم آزاد کشمیر


مظفر آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم آزاد کشمیر سردارعبدالقیوم نے کہا ہے ریاست میں حقیقی تبدیلی چاہتا ہوں، ریاستی عوام خوشحال ہوگی تو لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب مثبت پیغام جائے گا۔

بیوروکریسی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردارعبدالقیوم نے کہا ہے تبدیلی کاحقیقی خیال یہ ہے کہ جو کام کرے گا اسی کی عزت ہوگی سب کو آزاد کشمیر میں مسائل کے حل کیلئے کام کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے، بیوروکریسی رول آف لاء پرعملدرآمد یقینی بنائے، جو کام کرے گا اس کی کارکردگی کو پیش نظر رکھیں گے ۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نے اجلاس کو یقین دہانی کرائی ہے کہ فنڈز کی کمی نہیں ہونے دوں گا،ریاست کو ماڈل اسٹیٹ بنائں گے، کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، ملک و قوم کی بہتری کیلییکام کریں گے۔

سردار عبدالقیوم نے کہا کہ ایسا عمل نہیں ہونا چاہیے جس سے ایل او سی کی دوسری جانب غلط پیغام جائے، ہمارے ہاں لا قانونیت ، کرپشن یا اس طرح کی دیگر برائیوں کی گنجائش نہیں ہو گی یہ مثبت پیغام ہے۔

Comments are closed.