شنگھائی میں چین پاکستان ثقافت وفن کے تبادلے کی نمائش کا انعقاد
شنگھائی(شِنہوا)سال 2021 میں چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات قائم ہونے کی 70ویں سالگرہ ہے اور شنگھائی باؤکو فن مرکز(شنگھائی مینار) نے 26 جولائی سے 8 اگست تک "امیج میکنگ ” قومی خزانہ جمع کرنے والوں کی ایک نمائش کا انعقاد کیا۔
نمائش کو شنگھائی میں پاکستانی قونصلیٹ کی حمایت حاصل تھی، اس کا مقصد 2 قدیم تہذیبوں کے ساتھ ساتھ قدیمی اور عصری فنون کے درمیان ثقافتی تبادلے کو واضح کرنا ہے۔
"امیج میکنگ ” میں قالین ، پینٹنگز اور تصاویر بطور کیریئر استعمال ہوتی ہیں جو کہ قالین اور فوٹو گرافی کے میدان میں امیج میکنگ کی تاریخ کا پتہ لگاتی ہے۔
قالین آرٹ کی مرکزی ٹائم لائن کے طور پر قالین آرٹ 4 ادوار پر مشتمل ہے جن میں قدیم مصر ، عرب کاسنہری دور ، مغلیہ سلطنت اور ہم عصر دور شامل ہیں۔
یہ حاضرین کو پورے قالین کے فن کی ترقی کے سیاق و سباق کو تیزی سے سمجھنے میں مدد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے نمائش دیکھنے آنے والوں نے فن اور خوبصورتی کے اس امتزاج میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا.
نمائش میں چھت ، دیواروں اور فرش پر قالین لٹکا ئے اوربچھائے گئے تاکہ حاضرین مکمل طور پر ایک شاندار قالین کی دنیا کے نظارے کر سکیں اس موقع پر لوگوں کو ساتھ ساتھ بریفنگ بھی دی جاتی رہی.
Comments are closed.